بغداد، 17 اکتوبر (رائٹر) بغداد کے جنوب میں آج ایک سیکورٹی چیک پوائنٹ پر ایک خودکش ڈرائیور نے دھماکہ خیز مادوں سے بھری کار اڑادی۔ جس سے 10 افراد ہلاک اور 25 زخمی ہوگئے
یہ اطلاع پولیس اور طبی ذرائع نے دی۔ یہ دھماکہ اس وقت ہوا جب عراقی دارالحکومت سے 15 کلومیٹر جنوب میں واقع
یوسفیہ قصبہ کی چیک پوائنٹ کے پاس سے شیعہ نیم فوجی دستے گزر رہے تھے۔